یورپی ممالک کی 15 پروازیں بم کی اطلاعات پر اتار لی گئیں۔ 
خبر ایجنسی کی رپوٹ کے مطابق بلغاریہ میں تین پروازیں بم کی اطلاع پر اتار لی گئیں، کوپن ہیگن سے میڈرڈ جانے والی دو پروازوں کو صوفیہ میں لینڈ کرایا گیا، لندن سے آنے والی پرواز کو پلوڈف میں اتارا گیا۔
رپورٹ کے مطابق مشکوک رپورٹ پر وارسا سے آنے والی پرواز کو برسلز ایئر پورٹ پر لینڈ کرایا گیا۔ ہیلنسکی سے روم کی پرواز میں بم کی اطلاع پر اطالوی ایئر کرافٹ یونٹس نے اسے بحفاظت روم پہنچایا۔