امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے ٹرمپ انتظامیہ چھوڑنے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا ہمیشہ سے ہی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ان کی مدتِ صدارت کے اختتام تک کام کرنے کا منصوبہ رہا ہے۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کو انٹرویو کے دوران مارکو روبیو نے کہا کہ مجھے معلوم نہیں کہ انتظامیہ چھوڑنے سے متعلق خبریں کہاں سے سامنے آ رہی ہیں۔
روبیو نے اپنے سیاسی مستقبل سے متعلق سوالات کا جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں اب 2028ء کے انتخابات کے بارے میں مزید بات نہیں کروں گا۔