بنگلا دیش کی سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد نے رواں سال دسمبر میں وطن واپس آنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کو ای میل کے ذریعے انٹرویو میں شیخ حسینہ نے کہا ہے کہ جلاوطنی میں رہنے کے بجائے جیل جانے یا موت کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوں۔
ان کا کہنا ہےکہ اگر موت ہی میری قسمت ہے تو میں اپنے ہی ملک میں اپنے لوگوں کے درمیان مرنا پسند کروں گی۔
شیخ حسینہ 2024ء میں عوامی احتجاج کے نتیجے میں حکومت سے بے دخل ہونے کے بعد بھارت چلی گئی تھیں۔
اقتدار سے بے دخلی سے قبل شیخ حسینہ نے طلبہ مظاہرین کے خلاف پرتشدد کارروائی کا حکم دیا تھا، جس کے نتیجے میں سیکڑوں افراد جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہوئے تھے، اقوامِ متحدہ کے مطابق احتجاجی تحریک کے دوران تقریباً بنگلا دیش میں 1400 افراد ہلاک ہوئے تھے۔