امریکی خاتونِ اوّل میلانیا ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں روسی اور یوکرینی حکام کی میزبانی کی جہاں روس کے زیرِ قبضہ یوکرینی شہر اولیشکی میں 6 روزہ جنگ بندی کا جائزہ لیا گیا۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے خصوصی ایلچی کیرل دمتریئیف بھی اجلاس میں شریک ہوئے، جنہوں نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر معاہدے کے لیے میلانیا ٹرمپ کی کوششوں کو سراہا۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق دمتریئیف نے میلانیا ٹرمپ کے کردار کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ صدر پیوٹن نے خود اس کارروائی کی حمایت میں ہدایات جاری کی تھیں۔