امریکا کے 2 انتہائی جدید جاسوس طیاروں میں سے ایک برطانیہ پہنچ گیا، جسے دشمن کے ریڈار نظام کی نشاندہی اور نگرانی کی صلاحیت حاصل ہے۔
طیارے کی برطانیہ آمد ایسے وقت ہوئی ہے جب ایران پر امریکا کے ممکنہ نئے فوجی حملوں کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔
آر سی 135 یو کومبیٹ سینٹ نامی جاسوس طیارے کو بدھ کے روز بحرِ اوقیانوس عبور کرتے ہوئے برطانیہ پہنچتے ٹریک کیا گیا، جہاں اس نے انگلینڈ کی کاؤنٹی سفوک میں واقع آر اے ایف ملڈن ہال ایئر بیس پر لینڈنگ کی۔