جمائما گولڈ اسمتھ کا سابق دوست اور معروف برطانوی اداکار رسل برانڈ زیادتی اور جنسی حملوں کے مقدمے میں مجرم قرار
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 5 نومبر 2026ء) معروف برطانوی اداکار اور کامیڈین رسل برانڈ کو لندن کی عدالت نے ایک خاتون سے زیادتی اور تین دیگر خواتین پر جنسی حملوں کے مقدمے میں مجرم قرار دے دیا ہے۔ 51 سالہ اداکار کو ف

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 5 نومبر 2026ء) معروف برطانوی اداکار اور کامیڈین رسل برانڈ کو لندن کی عدالت نے ایک خاتون سے زیادتی اور تین دیگر خواتین پر جنسی حملوں کے مقدمے میں مجرم قرار دے دیا ہے۔ 51 سالہ اداکار کو فیصلہ سنائے جانے کے بعد تحویل میں لے لیا گیا، جبکہ عدالت 9 نومبر کو سزا کا اعلان کرے گی۔ رسل برانڈ ماضی میں پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کے ساتھ تعلق کے باعث بھی خبروں میں رہے ہیں۔ برطانوی خبر رساں اداروں اور لندن کی میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق ساؤتھ وارک کراؤن کورٹ میں چار ہفتے تک جاری رہنے والے مقدمے کی سماعت کے بعد جیوری نے جمعرات کو فیصلہ سنایا۔ عدالت نے برانڈ کو ایک خاتون سے زیادتی اور تین خواتین کے ساتھ جنسی حملوں کے چار الگ الزامات میں مجرم قرار دیا۔



