دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 5 نومبر 2026ء) متحدہ عرب امارات میں سڑکوں پر حادثات کی روک تھام اور ڈرائیوروں کی حفاظت کیلئے نئے وفاقی ٹریفک ضوابط کے تحت کسی بھی 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ 9 گھنٹے گاڑی چلانے کی حد مقرر کردی گئی ہے۔ نئے قواعد یکم جنوری 2027 سے نافذ ہوں گے۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ پابندی کابینہ کے فیصلے نمبر 174 برائے 2026 کے آرٹیکل 7 کی شق 2 میں شامل ہے، جو 2024 کے وفاقی ٹریفک قانون نمبر 14 کے نفاذ سے متعلق ضوابط کا حصہ ہے۔ متحدہ عرب امارات کے سرکاری خبر رساں ادارے وام نے بھی نئے ضوابط اور ان کے نفاذ کی تاریخ کی تصدیق کی ہے۔ پابندی صرف ٹرک اور ٹیکسی ڈرائیوروں کیلئے نہیں نئے قانون میں 9 گھنٹے کی حد گاڑی چلانے والوں کی عمومی ذمہ داریوں کے تحت درج ہے، نہ کہ صرف پیشہ ور یا مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیوروں کیلئے۔