دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 5 نومبر 2026ء) متحدہ عرب امارات کے ایمریٹس گروپ نے اعلان کیا ہے کہ خلیجی خطے میں جاری جنگ، فضائی آپریشن میں رکاوٹوں اور طیاروں کے ایندھن کی بلند قیمتوں کے باعث رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں اس کا منافع گزشتہ سال کے مقابلے میں 66 فیصد کم ہوگیا ہے۔ گروپ کے مطابق یکم اپریل سے 30 ستمبر 2026 تک قبل از ٹیکس منافع 4 ارب 10 کروڑ درہم، یعنی تقریباً ایک ارب 10 کروڑ امریکی ڈالر رہا۔ گروپ کی جانب سے جمعرات کو جاری سرکاری مالیاتی نتائج کے مطابق ٹیکس کے بعد منافع 3 ارب 60 کروڑ درہم رہا، جو ایک سال پہلے کی اسی مدت کے مقابلے میں 66 فیصد کم ہے۔ مجموعی آمدن 12 فیصد گھٹ کر 66 ارب 20 کروڑ درہم رہ گئی، جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ 75 ارب 40 کروڑ درہم تھی۔