سعودی عرب میں ماحولیاتی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر چھ پاکستانی اور افغانی باشندے گرفتار
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 نومبر 2026ء) سعودی حکام نے الشرقیہ میں چھ غیرملکیوں کو ماحولیاتی ضوابط کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا ہے،جن میں پاکستانی اور افغانی باشندے شامل ہیں۔ سعودی اخبار صدی کے مطابق حکام نے مشرق

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 نومبر 2026ء) سعودی حکام نے الشرقیہ میں چھ غیرملکیوں کو ماحولیاتی ضوابط کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا ہے،جن میں پاکستانی اور افغانی باشندے شامل ہیں۔ سعودی اخبار صدی کے مطابق حکام نے مشرقی صوبے میں قدرتی ذخائر کی غیر قانونی کان کنی کے ذریعے ماحولیاتی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر چھ افراد کو گرفتار کر لیا ہے،جن کا تعلق پاکستان اور افغانستان سے ہے۔ حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ نے بتایا کہ ریت نکالنے اور مٹی کی کھدائی کے لیے استعمال ہونے والی بھاری مشینری کے چھ یونٹ بھی ضبط کر لیے گئے ہیں۔ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ماحول یا جنگلی حیات کو نقصان پہنچانے والی کسی بھی سرگرمی کی اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں۔ دوسری جانب ماحولیاتی تحفظ کے لیے قائم خصوصی فورسز نے ماحولیاتی قانون کے نفاذ کے سلسلے حائل کے علاقے میں ایک سعودی شہری کو بغیر لائسنس شکار کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ مذکورہ شخص کے قبضے سے ایک ایئر رائفل، ایئر گن کے 250 کارتوس اور شکار کیے گئے 20 جنگلی جانور برآمد ہوئے۔ اس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ فورسز نے ماحولیاتی قانون اور اس کے تحت وضع کردہ ضوابط کی پاسداری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، جنگلی حیات کے شکار کی ممانعت کے حوالے سے بھی عوام کو آگاہ کیا ۔سعودی حکام نے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ماحولیات یا جنگلی حیات سے متعلق خلاف ورزیوں کی اطلاع فوری طور پر دیں۔ حکام نے یقین دلایا کہ تمام اطلاعات کو مکمل صیغہ راز میں رکھا جائے گا، اور اطلاع دینے والے شخص پر کسی قسم کی کوئی ذمہ داری یا قانونی بازپرس نہیں ہوگی۔



