دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 نومبر 2026ء)  متحدہ عرب امارات کے یومِ پرچم کے موقع پر وسٹا میری ٹائم ٹریول اینڈ ٹورازم کے زیرِ اہتمام رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف ممالک کے سفارتکاروں، اماراتی شہریوں اور کمیونٹی رہنماؤں نے شرکت کرکے قومی پرچم سے محبت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

تقریب میں انڈونیشیا، فلپائن اور بلغاریہ کے قونصل جنرلز نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ ڈاکٹر نعمت اور متعدد ممتاز اماراتی شخصیات بھی موجود تھیں۔ شرکاء نے متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کو یومِ پرچم پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک کی مزید ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔