ایران جنگ، مہنگائی اور اسرائیل سے تعلقات الیکشن میں شکست کی وجہ بنے، جے ڈی وینس
واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 04 نومبر 2026ء ) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ ایران جنگ، مہنگائی اور اسرائیل سے تعلقات الیکشن میں شکست کی وجہ بنے، ایران جنگ کی وجہ سے ری پبلکنز کو

واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 04 نومبر 2026ء ) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ ایران جنگ، مہنگائی اور اسرائیل سے تعلقات الیکشن میں شکست کی وجہ بنے، ایران جنگ کی وجہ سے ری پبلکنز کو سینیٹ سے ہاتھ دھونا پڑے،ایران جنگ کو درست سمجھنے کی قیمت 6سال کیلئے سینیٹ سے محرومی کی صورت میں ملی۔ ایکس پر اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے شکست پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایران جنگ سے ری پبلکن کو سیاسی نقصان ہوا اورڈیموکریٹس کی بڑی کامیابی کی راہ ہموار ہوئی، اصل مسئلہ یہ رہا کہ ری پبلکن ووٹرز اپنے گھروں سے ووٹ ڈالنے کیلئے نہیں نکلے۔ مڈٹرم الیکشن میں شکست کی سب سے بڑی وجہ امریکا ایران جنگ ہے،ایران جنگ کی وجہ سے ری پبلکنز کو سینیٹ سے ہاتھ دھونا پڑے۔



