دبئی میں آئی ایس ایم مڈل ایسٹ 2026 کا آغاز، پاکستانی کمپنیوں کا کنفیکشنری اور اسنیکس کی مصنوعات کے ساتھ بھرپور حصہ
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 نومبر 2026ء) متحدہ عرب امارات میں پاکستانی مصنوعات کی تشہیر اور برآمدات کے فروغ کے لیے ایک اہم پیش رفت کے تحت دبئی میں آئی ایس ایم مڈل ایسٹ 2026 کے دوران پاکستان پویلین کا افتتاح کردی

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 نومبر 2026ء) متحدہ عرب امارات میں پاکستانی مصنوعات کی تشہیر اور برآمدات کے فروغ کے لیے ایک اہم پیش رفت کے تحت دبئی میں آئی ایس ایم مڈل ایسٹ 2026 کے دوران پاکستان پویلین کا افتتاح کردیا گیا۔
دبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل حسین محمد نے 3 سے 5 نومبر تک دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے زابیل ہال میں جاری نمائش میں پاکستان پویلین کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر قونصلرز علی زیب خان، ہارون چوہدری اور محمد صالح بھی موجود تھے۔



