واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 3 نومبر 2026ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا رواں سال کے اختتام پر اسرائیل کو دی جانے والی سالانہ تقریباً 4 ارب ڈالر کی امداد بند کردے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ کئی ماہ قبل اتفاق رائے ہوچکا ہے۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ اور خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق صدر ٹرمپ نے منگل کے روز امریکی ٹی وی چینل فاکس نیوز کے پروگرام فاکس اینڈ فرینڈز میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کے درمیان مالی امداد روکنے کا معاہدہ طے پاچکا ہے۔ ٹرمپ کے مطابق امریکا اسرائیل کو سالانہ تقریباً 4 ارب ڈالر فراہم کرتا ہے، تاہم دونوں رہنماؤں نے کئی ماہ پہلے یہ سلسلہ ختم کرنے پر اتفاق کرلیا تھا۔