کویت میں چار بھارتی اور بنگلادیشی شہریوں کو تین سال جیل کی سزا
کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 نومبر 2026ء) کویتی عدالت نے چار غیرملکی شہریوں کو تین سال قید کی سزا سنائی ہے ،جو رہائشی سوسائٹی سے غذائی اشیاء کی خرد برد میں ملوث تھے۔ کویتی میڈیا کے مطابق فوجداری عدالت نے الج

کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 نومبر 2026ء) کویتی عدالت نے چار غیرملکی شہریوں کو تین سال قید کی سزا سنائی ہے ،جو رہائشی سوسائٹی سے غذائی اشیاء کی خرد برد میں ملوث تھے۔ کویتی میڈیا کے مطابق فوجداری عدالت نے الجہراء گورنریٹ میں واقع ایک کوآپریٹو سوسائٹی کی شاخ سے غذائی اشیاء کی خرد برد کے مقدمے میں بنگلہ دیشی اور بھارتی چار ملزمان کو تین سال قید اور اس کے بعد ملک بدری کی سزا سنائی، جبکہ برانچ مینیجر پر 3,000 دینار جرمانہ عائد کیا۔ ملزمان کو نامعلوم ذرائع کے ذریعے غذائی اشیاء کی مقدار میں خرد برد کرنے کے الزامات کے تحت مقدمے کا سامنا کرنا پڑا۔ واضح رہے کہ کویتی حکام نے آج چار غیرملکی افراد کو منشیات فروخت کے الزام میں گرفتار کارنے کا اعلان کیا ہے ،ملزمان میں ایک عورت بھی شامل ہے۔ کویتی اخبار الأنباء کے مطابق جنرل ایڈمنسٹریشن فار ڈرگ کنٹرول نے چھ مشتبہ افراد بشمول ایک خاتون وطن کو پبلک پراسیکیوشن فار نارکوٹکس اور الکحل حوالے کیا ہے ،جن پر منشیات فروخت کا الزام ہے ۔ کویتی وزارت داخلہ نے بتایا کہ گرفتاریاں انسداد منشیات کے اہلکاروں کی تحقیقات کے بعد کی گئیں، جنہوں نے پبلک پراسیکیوشن سے مشتبہ افراد کو پکڑنے اور ان کی رہائش گاہوں کی تلاشی لینے کی اجازت حاصل کی۔ حکام نے مزید بتایا کہ تفتیش کے نتیجے میں 415 گرام میتھمفیٹامائن، ممنوعہ کیمیکل سے بھری ہوئی 175 شیٹس، اور 60 گرام چرس کے علاوہ غیر قانونی ادویات اور پیک کرنے کے لیے استعمال ہونے والے آلات اور اوزار ضبط کیے گئے۔ انسداد منشیات نے ضبط شدہ اشیاء میں 540 دینار بھی قبضے میں لیا ہےجو منشیات کی فروخت سے حاصل ہوئی رقم تھی۔ کویتی حکام نے یقین دلایا کہ ملک میں جرائم کی روک تھام سیکورٹی فورسز کی اولین ترجیح ہے ،جس پر کسی طرح سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔



