کویت میں منشیات فروخت کے الزام میں چھ غیرملکی افراد گرفتار
کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 نومبر 2026ء) کویتی حکام نے چار غیرملکی افراد کو منشیات فروخت کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے،ملزمان میں ایک عورت بھی شامل ہے۔ کویتی اخبار الأنباء کے مطابق جنرل ایڈمنسٹریشن فار ڈرگ ک

کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 نومبر 2026ء) کویتی حکام نے چار غیرملکی افراد کو منشیات فروخت کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے،ملزمان میں ایک عورت بھی شامل ہے۔ کویتی اخبار الأنباء کے مطابق جنرل ایڈمنسٹریشن فار ڈرگ کنٹرول نے چھ مشتبہ افراد بشمول ایک خاتون وطن کو پبلک پراسیکیوشن فار نارکوٹکس اور الکحل کے حوالے کیا ہے ،جن پر منشیات فروخت کا الزام ہے ۔ کویتی وزارت داخلہ نے بتایا کہ گرفتاریاں انسداد منشیات کے اہلکاروں کی تحقیقات کے بعد کی گئیں، جنہوں نے پبلک پراسیکیوشن سے مشتبہ افراد کو پکڑنے اور ان کی رہائش گاہوں کی تلاشی لینے کی اجازت حاصل کی تھی ۔ حکام نے مزید بتایا کہ تفتیش کے نتیجے میں 415 گرام میتھمفیٹامائن، ممنوعہ کیمیکل سے بھری ہوئی 175 شیٹس، اور 60 گرام چرس کے علاوہ غیر قانونی ادویات اور پیک کرنے کے لیے استعمال ہونے والے آلات اور اوزار ضبط کیے گئے۔ انسداد منشیات نے ضبط شدہ اشیاء میں 540 دینار بھی قبضے میں لیا ہےجو منشیات کی فروخت سے حاصل ہوئی رقم تھی۔ واضح رہے کہ کویتی عدالت نے کل منشیات کی اسمگلنگ کے جرم میں دو لبنانی شہریوں اور ایک بھارتی شہری کو سزائے موت سزا دینے کا اعلان کیا تھا۔ کویتی میڈیا کے مطابق فوجداری عدالت نے منشیات سے متعلق دو الگ الگ مقدمات میں سزائے موت سنائی۔ پہلے مقدمے میں لبنان کے دو شہری شامل تھے، جنہیں منشیات اور نفسیاتی اثرات والی ممنوعہ اشیاءکی خرید و فروخت اور استعمال کا مجرم قرار دیا گیا۔ دوسرے مقدمے میں عدالت نے ایک بھارتی شہری کو سزائے موت سنائی۔ حکام نے شہریوں سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ منشیات اسمگلز کے حوالے سے اطلاع فورا متعلقہ اداروں کو دیں،تاکہ ان کے خلاف بروقت کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔



