کویت میں منشیات اسمگلنگ کیس میں بھارتی شہری کو پھانسی کی سزا
کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 نومبر 2026ء) کویتی عدالت نے منشیات کی اسمگلنگ کے جرم میں دو لبنانی شہریوں اور ایک بھارتی شہری کو سزائے موت سزا دی۔ کویتی میڈیا کے مطابق فوجداری عدالت نے منشیات سے متعلق دو الگ ال

کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 نومبر 2026ء) کویتی عدالت نے منشیات کی اسمگلنگ کے جرم میں دو لبنانی شہریوں اور ایک بھارتی شہری کو سزائے موت سزا دی۔ کویتی میڈیا کے مطابق فوجداری عدالت نے منشیات سے متعلق دو الگ الگ مقدمات میں سزائے موت سنائی۔ پہلے مقدمے میں لبنان کے دو شہری شامل تھے، جنہیں منشیات اور ممنوعہ ادویات کی خرید و فروخت اور استعمال کا مجرم قرار دیا گیا۔ دوسرے مقدمے میں عدالت نے ایک بھارتی شہری کو سزائے موت سنائی۔ حکام کے مطابق ملزم نے نفسیاتی اثرات والی ممنوعہ اشیاء کو اسمگل کرنے کے لیے ایک غیر روایتی طریقہ اختیار کیا تھا اور پھر انہیں بیرون ملک سے درآمد کیے گئے جوتوں کی کھیپ میں چھپا دیا۔ استغاثہ نے لبنان کے دونوں ملزمان پر منشیات اور نفسیاتی اثرات والی ممنوعہ اشیاء کو خرید و فروخت اور استعمال کی غرض سے اپنے پاس رکھنے کا الزام عائد کیا، جبکہ بھارتی ملزم پر ملک میں نفسیاتی اثرات والی ممنوعہ اشیاء اسمگل کرنے کی کوشش کا الزام لگایا گیا۔ یہ مقدمات فوجداری عدالت میں بھیجے گئے، جس نے بعد ازاں سزائے موت کا فیصلہ سنایا۔ دوسری طرف فوجداری عدالت نے ایک اور خاتون کو عمر قید کی سزا سنائی اور 50,000 دینار جرمانہ عائد کیا۔ حکام کے مطابق ملزمہ نفسیاتی اثر ڈالنے والے نشہ آور مادوں کی خرید و فروخت اور ان کے استعمال، نیز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کی مجرم قرار پائی۔ عدالت نے اس کا ڈرائیونگ لائسنس بھی ایک سال کے لیے معطل کرنے کا حکم دیا۔ واضح رہے کہ کویتی حکام نے ایک بنگلادیشی سیکورٹی گارڈ کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے ،جس پر اپنے ساتھی گارڈ کو قتل کرنے کا الزام ہے ۔ کویتی اخبار الأنباء کے مطابق فوجداری تفتیشی افسران نے ایک بنگلہ دیشی شہری کو ایک یمنی باشندے کے قتل کے الزام میں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق ملزم نے مقتول کے خلاف بدلہ لینے کا اعتراف کی، جس نے اسے المطلع کے علاقے میں ایک تعمیراتی سائٹ کے گارڈ کے طور پر تبدیل کیا تھا – ملزم کے مطابق اس نے لکڑی کے ٹکڑے سے مقتول پر حملہ کرکے اس کا گلا چاقو سے کاٹ دیا۔



