کویت میں بنگلادیشی شہری قتل کے الزام میں گرفتار
کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 نومبر 2026ء) کویتی حکام نے ایک بنگلادیشی سیکورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا ہے ،جس پر اپنے ساتھی گارڈ کو قتل کرنے کا الزام ہے ۔ کویتی اخبار الأنباء کے مطابق فوجداری تفتیشی افسران نے ای

کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 نومبر 2026ء) کویتی حکام نے ایک بنگلادیشی سیکورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا ہے ،جس پر اپنے ساتھی گارڈ کو قتل کرنے کا الزام ہے ۔ کویتی اخبار الأنباء کے مطابق فوجداری تفتیشی افسران نے ایک بنگلہ دیشی شہری کو ایک یمنی باشندے کے قتل کے الزام میں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق ملزم نے مقتول کے خلاف بدلہ لینے کا اعتراف کرلیا، جس نے اسے المطلع کے علاقے میں ایک تعمیراتی سائٹ کے گارڈ کے طور پر تبدیل کیا تھا۔ ملزم کے مطابق اس نے لکڑی کے ٹکڑے سے مقتول پر حملہ کرکے زخمی کرنے کے بعد اس کا گلا چاقو سے کاٹ دیا۔ حکام نے مزید بتایا کہ جمعہ کو ایک زیر تعمیر عمارت میں ایک یمنی شخص کی لاش کی دریافت برآمد ہونے کے حوالے سے رپورٹ موصول ہوئی تھی۔ جائے وقوعہ پر پہنچنے اور تحقیقات کرنے پر حکام کو معلوم ہوا کہ متاثرہ شخص نے حال ہی میں بنگلہ دیشی فرد کی جگہ پر گارڈ کی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔ تحقیقات کے لئے مذکورہ بنگلادیشی شخص کو ملک سے فرار ہونے سے روکنے کے لیے سفری پابندی کی فہرست میں ڈال دیا گیا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ مشتبہ شخص کا نام سفری پابندی کی فہرست میں شامل کیے جانے کے کچھ ہی گھنٹوں بعد اطلاع ملی کہ وہ شرق پولیس اسٹیشن میں موجود ہے،اوراس نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا تھا ۔ تفتیش کاروں کی ایک ٹیم فوری طور پر تھانے پہنچی اور پوچھ گچھ کے لیے مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم نے نئے گارڈ سے انتقام لینے کی منصوبہ بندی کرنے کا اعتراف کر لیا اور کہاکہ وہ چپکے سے اپنے پرانے کمرے میں داخل ہوااور وہاں مقتول کے سر پر لکڑی کا ایک ٹکڑا دے مارا، پھر چھری سے اس کا گلا کاٹ دیا۔ مشتبہ شخص تفتیش کاروں کو اس جگہ لے گیا جہاں اس نے جرم میں استعمال ہونے والا لکڑی کا ٹکڑا اور چھری چھپا کر رکھی تھی۔



