مدینہ منورہ میں ماحولیاتی ضوابط کی خلاف ورزی پر ایک بنگلادیشی شہری گرفتار
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 اکتوبر 2026ء) سعودی حکام نے مدینہ منورہ میں مقیم ایک بنگلادیشی شہری کو گرفتار کرلیا،جس پر ماحولیاتی ضوابط کی خلاف ورزی کا الزام ہے ۔سعودی اخبار صدی کے مطابق ماحولیاتی تحفظ کے لیے قائ

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 اکتوبر 2026ء) سعودی حکام نے مدینہ منورہ میں مقیم ایک بنگلادیشی شہری کو گرفتار کرلیا،جس پر ماحولیاتی ضوابط کی خلاف ورزی کا الزام ہے ۔سعودی اخبار صدی کے مطابق ماحولیاتی تحفظ کے لیے قائم خصوصی فورسز نے مدینہ کے علاقے میں کنکریٹ کا ملبہ پھینک کر ماحول کو آلودہ کرنے اور زمین کو نقصان پہنچانے کے ذریعے ماحولیاتی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر ایک بنگلہ دیشی باشندے کو گرفتار کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور اسے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ فورسز نے واضح کیا ہے کہ کوئی بھی ایسا عمل یا سرگرمی جو براہ راست یا بالواسطہ طور پر زمین کو نقصان پہنچائے یا آلودہ کرے، اس کی افادیت پر منفی اثر ڈالے، یا اس کی قدرتی خصوصیات کو تباہ کرے، اس پر ایک کروڑ سعودی ریال تک کا جرمانہ ہو سکتا ہے۔ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ماحولیاتی یا جنگلی حیات سے متعلق خلاف ورزیوں کی اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں ۔ حکام نے یقین دلایا ہے کہ اطلاعات مکمل رازداری کے ساتھ موصول کی جائیں گی، اور ایسی خلاف ورزیوں کی اطلاع دینے والوں کو کسی قسم کی قانونی ذمہ داری یا کارروائی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ ڈائریکٹوریٹ نے تصدیق کی کہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ ملزمان کے حوالے سے تحقیقات مکمل کرنے اور مزید قانونی کارروائی کرنے کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔۔ ایک متعلقہ پیش رفت میں، جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول نے قاسم کے علاقے میں حشیش اور ایمفیٹامائنز فروخت کرنے پر چھ افراد کی گرفتاری کا اعلان کیا۔ حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات اسمگلرز کی اطلاع فورا متعلقہ حکام کو دیں ،تاکہ ان کے خلاف بروقت کاراوئی عمل میں لائی جاسکے۔



