متحدہ عرب امارات میں پیٹرول اور ڈیزل سستا ہوگیا، نومبر کیلئے نئی قیمتوں کا اعلان
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 اکتوبر 2026ء) متحدہ عرب امارات میں نومبر 2026 کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا ہے، جس کے تحت پیٹرول کی تمام اقسام کی قیمتوں میں 24 فلس فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 اکتوبر 2026ء) متحدہ عرب امارات میں نومبر 2026 کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا ہے، جس کے تحت پیٹرول کی تمام اقسام کی قیمتوں میں 24 فلس فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 فلس فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ملک بھر میں ہوگا۔
اماراتی اخبار خلیج ٹائمز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فیول پرائس کمیٹی نے ہفتہ 31 اکتوبر کو نومبر کیلئے نئی قیمتیں جاری کیں۔ ملک میں مسلسل تین ماہ تک ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے بعد یہ پہلی کمی ہے، جس سے گاڑی چلانے والوں کو کچھ مالی ریلیف ملے گا۔ نومبر میں پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں فیول پرائس کمیٹی کے اعلان کے مطابق سپر 98 پیٹرول کی نئی قیمت 4.16 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جو اکتوبر میں 4.40 درہم تھی۔



