کویت میں منشیات فروخت کرتے ہوئے چار غیرملکی گرفتار
کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اکتوبر 2026ء) کویت حکام نے چار غیرملکیوں کو حراست میں لینے کی تصدیق کی ہے ،جن پر منشیات فروخت کرنے کا الزام ہے ۔ کویتی میڈیا کے مطابق جنرل ایڈمنسٹریشن فار ڈرگ کنٹرول نے منشیات او

کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اکتوبر 2026ء) کویت حکام نے چار غیرملکیوں کو حراست میں لینے کی تصدیق کی ہے ،جن پر منشیات فروخت کرنے کا الزام ہے ۔ کویتی میڈیا کے مطابق جنرل ایڈمنسٹریشن فار ڈرگ کنٹرول نے منشیات اور سائیکو ٹراپک مادوں کی اسمگلنگ سے متعلق تین الگ الگ مقدمات میں گرفتاری کے بعد چار غیرملکی شہریوں کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا ہے۔ حکام نے ان کے قبضے سے 650 گرام چرس اور 200 کیپسول کو بھی قبضے میں لے لیا۔ کویتی وزارت داخلہ نے اپنے ایک بیان میں اشارہ کیا کہ یہ گرفتاریاں منشیات اور سائیکو ٹراپک مادوں کی اسمگلنگ سے نمٹنے اور ایسی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کو پکڑنے کے لیے جاری سیکیورٹی کوششوں کا حصہ ہیں۔ بیان مزید کہا گیا ہے کہ ان تین مقدمات کے نتیجے میں نفسیاتی اثر ڈالنے والے ادویات کے 200 کیپسول، 650 گرام چرس اور وزن کرنے والے تین پیمانے برآمد ہوئے۔ مزید برآں، مشتبہ افراد کے پس منظر کی جانچ سے انکشاف ہوا کہ ان میں سے دو افراد گرفتاری کے وارنٹ کے تحت مطلوب تھے اور انہیں مفرور قرار دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ کویتی حکام نے روان ہفتے مشرف کے علاقے میں منشیات فروخت کرنے کے الزام میں ایک بھارتی شہری کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ کویتی اخبار الأنباء کے مطابق مشرف کے علاقے میں درختوں کے درمیان ایک شخص کی موجودگی پر حولی گورنریٹ سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کے اہلکاروں نے بروقت کاروائی کرکے ایک بھارتی شہری کو حراست میں لے لیا، جس کے قبضے سے منشیات برآمد ہوئی۔ حکام کے مطابق تحقیقات سے انکشاف ہوا کہ وہ منشیات کو زمین میں دبا دیتا تھا اور پھر موبائل فون کے ذریعے ان مقامات کی نشاندہی ان لوگوں کو کر دیتا تھا جو انہیں حاصل کرنا چاہتے تھے۔



