کویت میں ایک ویرانے سے ایشیائی باشندے کی لاش برآمد
کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اکتوبر 2026ء) کویتی حکام نے تصدیق کی ہے کہ ایک ویرانے سے ایشیائی باشندے کی لاش برآمد ہوئی ہے ،جس پر چاقو یا تیزدھار آلے کی نشانات موجود ہیں ۔ کویتی اخبار الأنباء کے مطابق پبلک پر

کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اکتوبر 2026ء) کویتی حکام نے تصدیق کی ہے کہ ایک ویرانے سے ایشیائی باشندے کی لاش برآمد ہوئی ہے ،جس پر چاقو یا تیزدھار آلے کی نشانات موجود ہیں ۔ کویتی اخبار الأنباء کے مطابق پبلک پراسیکیوٹر نے حکم دیا ہے کہ مہبولہ کے علاقے میں ایک ویرانے سے ملنے والی ایک غیر ملکی شخص کی لاش کو محکمہ فرانزک میڈیسن بھیجا جائے تاکہ موت کی وجہ کا تعین کیا جا سکے۔ ابتدائی معائنے میں لاش پر چاقو یا کسی دھار دار آلے کے دو زخم پائے گئے ہیں، جن کے بارے میں شبہ ہے کہ ان زخموں کی وجہ سے موت واقع ہوئی ہے۔ پراسیکیوٹر کے نمائندے نے تفتیش کاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ متوفی کی شناخت، اس کے ذاتی تعلقات اور سماجی حلقوں کے بارے میں تحقیقات کریں، تاکہ واقعے کے پس پردہ حالات کا پتہ لگایا جا سکے ۔ حکام نے یقین دلایا ہے کہ اگر یہ ثابت ہو جائے کہ اسے چاقو کے وار کر کے قتل کیا گیا ہے، تو مجرم کو گرفتار کیا جا ئے گا،تاکہ متوفی کو انصاف مل سکے۔ کویتی میڈیا کے مطابق ،وزارت داخلہ کے آپریشن سینٹر کو کل صبح ایک ویرانے سے نامعلوم لاش ملنے کی اطلاع موصول ہوئی۔ سکیورٹی اہلکار اور فرانزک ماہرین فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے، جہاں ابتدائی جائزے سے یہ اندازہ لگایا گیا کہ متوفی ایشیائی باشندہ تھا اور اس کی عمر 30 برس سے زائد تھی۔ واضح رہے کہ کویتی حکام نے کل القصر کے علاقے میں ایک گھر سے بھارتی شہری کی لاش برآمد کرنے کی بھی تصدیق کردی تھی۔ کویتی میڈیا کے مطابق پبلک پراسیکیوٹر کے نائب نے القصرکے علاقے میں ایک گھر سے ملنے والی ایک بھارتی تارک وطن کی لاش کے معاملے میں، اسے ممکنہ مجرمانہ واقعہ قرار دیتے ہوئے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔



