ابوظبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اکتوبر 2026ء) متحدہ عرب امارات کی وفاقی اپیل عدالت نے سوڈانی فوج کو غیرقانونی طور پر اسلحہ، گولہ بارود اور فوجی سازوسامان فراہم کرنے اور اس سے متعلق منی لانڈرنگ کے مقدمے میں آٹھ افراد کو عمر قید کی سزا سنادی ہے۔ سزا پانے والوں میں سوڈان کے سابق انٹیلی جنس سربراہ صلاح گوش اور سوڈانی فوج کے اعلیٰ عہدیدار یاسر العطا بھی شامل ہیں۔ عدالت نے مقدمے میں ملوث کمپنیوں پر بھاری جرمانے عائد کرنے، غیرقانونی رقوم ضبط کرنے اور سزا یافتہ افراد کو قید مکمل ہونے کے بعد ملک بدر کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق ابوظبی کی وفاقی اپیل عدالت نے جمعرات کو ایک منظم بین الاقوامی نیٹ ورک کے خلاف مقدمے کا فیصلہ سنایا۔