دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اکتوبر 2026ء) متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں ایک ٹرک ڈرائیور کو دورانِ ڈرائیونگ مبینہ طور پر نیند آنے کے باعث گاڑی بے قابو ہوکر سڑک کنارے نصب لوہے کی حفاظتی رکاوٹ سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں ڈرائیور معمولی زخمی ہوا، جسے موقع پر ہی طبی امداد فراہم کردی گئی۔ واقعے کے بعد دبئی پولیس نے تمام ڈرائیوروں کو خبردار کیا ہے کہ نیند یا شدید تھکاوٹ کی حالت میں گاڑی چلانا جان لیوا حادثات کا سبب بن سکتا ہے۔