کویت میں منشیات فروخت کرنے کے الزام میں بھارتی شہری گرفتار
کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اکتوبر 2026ء) کویتی حکام نے مشرف کے علاقے میں منشیات فروخت کرنے کے الزام میں ایک بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا۔ کویتی اخبار الأنباء کے مطابق مشرف کے علاقے میں درختوں کے درمیان ایک

کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اکتوبر 2026ء) کویتی حکام نے مشرف کے علاقے میں منشیات فروخت کرنے کے الزام میں ایک بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا۔ کویتی اخبار الأنباء کے مطابق مشرف کے علاقے میں درختوں کے درمیان ایک شخص کی موجودگی پر حولی گورنریٹ سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کے اہلکاروں نے بروقت کاروائی کرکے ایک بھارتی شہری کو حراست میں لے لیا، جس کے قبضے سے منشیات برآمد ہوئی۔ حکام کے مطابق تحقیقات سے انکشاف ہوا کہ وہ منشیات کو زمین میں دبا دیتا تھا اور پھر موبائل فون کے ذریعے ان مقامات کی نشاندہی ان لوگوں کو کر دیتا تھا جو انہیں حاصل کرنا چاہتے تھے۔ کویتی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں بتایا کہ سیکیورٹی گشت پر مامور اہلکاروں نے مشرف کے علاقے میں معمول کی کارروائی کے دوران درختوں کے درمیان ایک شخص کو دیکھا۔ جیسے ہی اہلکار اس کے قریب پہنچے، اس شخص نے ایک شفاف تھیلی پھینک دی، جس میں سے منشیات کی ایک کثیر تعداد موجود تھی ۔ حکام نے مزید بتایا کہ مشتبہ شخص کو حراست میں لے کر اس کی تلاشی لی گئی، جس کے دوران اس کے قبضے سے مزید نو تھیلے برآمد ہوئے جن میں وہی نشہ آور مادہ موجود تھا۔ پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ جابریہ کے علاقے میں واقع اس کی رہائش گاہ پر مزید مقدار موجود ہے۔ اس نے یہ بھی بتایا کہ وہ منشیات زمین میں دبا دیتا تھا اور پھر وصول کنندگان کو فون کے ذریعے ان مقامات کی نشاندہی کر دیتا تھا، تاکہ وہ وہاں سے انہیں نکال سکیں۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے باقی ماندہ مقدار کو بھی اپنی تحویل میں لے لیا، جس کے بعد ضبط شدہ منشیات کی کل تعداد 52 تھیلوں تک پہنچ گئی۔ مشتبہ شخص اور ضبط شدہ سامان کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔



