سعودی حکام نے سرحدی حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی کے الزام میں آٹھ غیرملکی افراد کو گرفتار کرلیا
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اکتوبر 2026ء) سعودی حکام نے سرحدی حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی کے الزام میں آٹھ غیرملکی افراد کو گرفتار کرلیا۔ سعودی اخبار السبق کے مطابق عسیر ریجن کے الربوعہ سیکٹر میں سرحدی محافظوں نے

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اکتوبر 2026ء) سعودی حکام نے سرحدی حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی کے الزام میں آٹھ غیرملکی افراد کو گرفتار کرلیا۔ سعودی اخبار السبق کے مطابق عسیر ریجن کے الربوعہ سیکٹر میں سرحدی محافظوں نے سرحدی حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر آٹھ غیر ملکی افراد کو گرفتار کر لیا۔ حکام کے مطابق ملزمان کے قبضے سے200 کلوگرام منشیات بھی برآمد کرلیا گیا۔ بارڈر گارڈ نے تصدیق کی ہے کہ ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کر لی گئی ہے، اور ملزمان کو ضبط شدہ ممنوعہ اشیاء سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ حکام نے مزید بتایا کہ ایک اور واقعے میں جازان ریجن میں بارڈر گارڈ نے سرحدی حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر دو افراد کو گرفتار کیا، جو 40 منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ سیکیورٹی حکام نے تمام شہریوں اور رہائشیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اسمگلنگ یا ممنوعہ اشیاء کی تقسیم سے متعلق کوئی بھی اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں،تاکہ ان کے خلاف بروقت کاروائی کی جاسکے۔ حکام نے یقین دلایا کہ تمام اطلاعات صیغہ راز میں رکھے جائیں گے۔ واضح رہے کہ سعودی حکام نے کل مدینہ منورہ میں مقیم چار غیرملکیوں کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا تھا،جو بغیر اجازت نامے کے ماہی گیری میں ملوث تھے ۔ سعودی میڈیا کے مطابق مدینہ ریجن کے گورنریٹ ینبع میں بارڈر گارڈ نے مملکت سعودی عرب کے سمندری حدود میں بحری سرگرمیوں سے متعلق حفاظتی و سلامتی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر چار غیر ملکی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ افراد بغیر اجازت نامے کے ماہی گیری میں ملوث پائے گئے۔سیکورٹی فورسز کے مطابق متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔



