کویت میں ایک گھر سے بھارتی شہری کی لاش برآمد
کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اکتوبر 2026ء) کویتی حکام نے القصر کے علاقے میں ایک گھر سے بھارتی شہری کی لاش برآمد کرنے کی تصدیق کردی۔ کویتی اخبار الأنباء کے مطابق پبلک پراسیکیوٹر نے القصرکے علاقے میں ایک گھر س

کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اکتوبر 2026ء) کویتی حکام نے القصر کے علاقے میں ایک گھر سے بھارتی شہری کی لاش برآمد کرنے کی تصدیق کردی۔ کویتی اخبار الأنباء کے مطابق پبلک پراسیکیوٹر نے القصرکے علاقے میں ایک گھر سے ملنے والی ایک بھارتی تارک وطن کی لاش کے معاملے میں، اسے ممکنہ مجرمانہ واقعہ قرار دیتے ہوئے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے تفتیشی پولیس سے کو حکم دیا کہ وہ اس واقعے میں مزید تحقیقات کریں۔حکام نے بتایا کہ جہراء سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کے آپریشن روم کو آج شام اس واقعے کی اطلاع ملی، جس کے بعد القصر پولیس اسٹیشن کی ایک گشتی ٹیم کو جائے وقوعہ پر روانہ کیا گیا۔حکام نے مزید بتایا کہ ایک کویتی شہری نے اس واقعے کی اطلاع دی تھی۔ طبی رپورٹ کے مطابق جب بھارتی شہری کو ہسپتال لایا گیا تو اس میں زندگی کی کوئی علامت موجود نہیں تھی اور آنکھوں کی پتلیاں پھیلی ہوئی اور ساکت تھیں۔ اس معاملے کی تفصیلات جہراء پبلک پراسیکیوشن کو فراہم کی گئیں، جس پر انہوں نے اسے ممکنہ مجرمانہ معاملہ قرار دیتے ہوئے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ موت کے حالات کا تعین کرنے کے لیے ضروری تحقیقات کی جائیں۔واضح رہے کہ کویتی حکام نے آج مشرف کے علاقے میں منشیات فروخت کرنے کے الزام میں ایک بھارتی شہری کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کویتی میڈیا کے مطابق مشرف کے علاقے میں درختوں کے درمیان ایک شخص کی موجودگی پر حولی گورنریٹ سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کے اہلکاروں نے بروقت کاروائی کرکے ایک بھارتی شہری کو حراست میں لے لیا، جس کے قبضے سے منشیات برآمد ہوئی۔ حکام کے مطابق تحقیقات سے انکشاف ہوا کہ وہ منشیات کو زمین میں دبا دیتا تھا اور پھر موبائل فون کے ذریعے ان مقامات کی نشاندہی ان لوگوں کو کر دیتا تھا جو انہیں حاصل کرنا چاہتے تھے۔



