برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اکتوبر 2026ء) سفارت خانہ پاکستان برلن کے زیر اہتمام سفارت خانے میں یوم سیاہ جموں و کشمیر کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا مقصد کشمیری عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرنا اور بھارتی غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر (IIOJK) کے عوام کی منصفانہ جدوجہدِ آزادی کو اجاگر کرنا تھا۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد پاکستان، جرمنی اور آزاد جموں و کشمیر کے ترانے بجائے گئے۔ صدرِ پاکستان، وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے