ماسکو میں یومِ سیاہ کشمیر کی تقریب،
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اکتوبر 2026ء) سفارتِ خانۂ پاکستان ماسکو میں یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر ایک پُروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستانی کمیونٹی، روسی تھنک ٹینکس، دانشوروں اور مقامی و بین الاقوامی میڈی

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اکتوبر 2026ء) سفارتِ خانۂ پاکستان ماسکو میں یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر ایک پُروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستانی کمیونٹی، روسی تھنک ٹینکس، دانشوروں اور مقامی و بین الاقوامی میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔ تقریب کا مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور ان کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد کو اجاگر کرنا تھا۔تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا، جس کی سعادت علی اکبر نے حاصل کی۔ اس کے بعد صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کا خصوصی پیغام ڈپٹی ہیڈ آف مشن گیان چند نے، وزیراعظمِ پاکستان میاں شہباز شریف کا پیغام پولیٹیکل قونصلر حبیب منیر نے، جبکہ نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا پیغام تھرڈ سیکرٹری جوشوا ایڈون آرتھر نے پڑھ کر سنایا۔



