اگر خطے میں دوبارہ جنگ ہوئی تو بڑی تباہی ہوگی، خلیجی ملکوں کو خدشہ
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اکتوبر 2026ء) مشرق وسطیٰ میں امریکا اور ایران کے درمیان دوبارہ جنگ چھڑنے کے بڑھتے ہوئے خدشات کے باعث خلیجی ممالک نے ایک بڑے علاقائی امن معاہدے کیلئے سفارتی کوششیں تیز کردی ہیں۔ ان

ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اکتوبر 2026ء) مشرق وسطیٰ میں امریکا اور ایران کے درمیان دوبارہ جنگ چھڑنے کے بڑھتے ہوئے خدشات کے باعث خلیجی ممالک نے ایک بڑے علاقائی امن معاہدے کیلئے سفارتی کوششیں تیز کردی ہیں۔ ان ممالک کو خدشہ ہے کہ اگر خطے میں نئی فوجی کارروائیاں شروع ہوئیں تو اس کے تباہ کن نتائج برآمد ہوسکتے ہیں اور خلیجی ممالک کی سلامتی، تیل کی تنصیبات، فضائی آمدورفت اور بین الاقوامی تجارت ایک مرتبہ پھر شدید متاثر ہوسکتی ہے۔ اس صورتحال میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور عمان سمیت مختلف ممالک کشیدگی کم کرنے کیلئے سرگرم ہیں، جبکہ پاکستان اور ترکی بھی اہم سفارتی مذاکرات میں شریک ہیں۔ برطانوی اخبار دی گارڈین کی 28 اکتوبر کو شائع ہونے والی خصوصی رپورٹ کے مطابق خلیجی ممالک امریکا اور ایران کے درمیان دوبارہ جنگ روکنے کیلئے ایک کثیرالجہتی امن منصوبے پر کام کررہے ہیں۔



