مدینہ منورہ میں سمندری سرگرمیوں سے متعلق حفاظتی ضوابط کی خلاف وررزی پر چار غیرملکی افراد گرفتار
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اکتوبر 2026ء) سعودی حکام نے مدینہ منورہ میں مقیم چار غیرملکیوں کو گرفتار کرلیا ہے،جو ملزمان بغیر اجازت نامے کے ماہی گیری میں ملوث تھے ۔ سعودی میڈیا کے مطابق مدینہ ریجن کے گورنریٹ ینب

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اکتوبر 2026ء) سعودی حکام نے مدینہ منورہ میں مقیم چار غیرملکیوں کو گرفتار کرلیا ہے،جو ملزمان بغیر اجازت نامے کے ماہی گیری میں ملوث تھے ۔ سعودی میڈیا کے مطابق مدینہ ریجن کے گورنریٹ ینبع میں بارڈر گارڈ نے مملکت سعودی عرب کے سمندری حدود میں بحری سرگرمیوں سے متعلق حفاظتی و سلامتی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر چار غیر ملکی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ افراد بغیر اجازت نامے کے ماہی گیری میں ملوث پائے گئے۔سیکورٹی فورسز کے مطابق متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ بارڈر گارڈ نے تمام شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ آبی حیات کے تحفظ سے متعلق ضوابط اور ہدایات کی پاسداری کریں۔ عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ماحولیات یا جنگلی حیات کی خلاف ورزی پر مبنی کسی بھی واقعے کی اطلاع متعلقہ حکام کو دیں ۔ حکام نے یقین دلایا ہے کہ تمام اطلاعات کو مکمل صیغہ راز میں رکھا جائے گا اور معلومات فراہم کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔واضح رہے کہ سعودی پولیس نے آج جوف بھی میں ایک غیرملکی کو گرفتار کرلیا ہے ، جو مقامی لکٹریوں کو غیر قانونی طور پر فروخت کررہا تھا ۔ سعودی میڈیا کے مطابق علاقہ الجوف میں اسپیشل روڈ سیکیورٹی فورس نے ماحولیاتی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر ایک غیرملکی شہری کو حراست میں لے لیا۔ حکام کے مطابق ملزم کے قبضے سے مقامی طور پر حاصل کردہ لکڑیاں برآمد ہوئیں، جنہیں فروخت کرنے کا ارادہ تھا۔ ضبط شدہ سامان متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ حکام نے مزید بتایا کہ کارروائی وزارت داخلہ کی ان جاری کوششوں کا حصہ ہے جن کا مقصد مقامی لکڑیوں اور کوئلے کی غیر قانونی فروخت اور مارکیٹنگ کی نگرانی کرنا اور اس کی روک تھام کرنا ہے۔



