ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اکتوبر 2026ء) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے دبئی سے اسرائیل جانے والی فلائی دبئی کی پرواز کو مبینہ ہائی جیکنگ اور بڑے فضائی حادثے سے بچانے والے پائلٹ اور دیگر عملے کو اعلیٰ قومی اعزاز سے نواز دیا ہے۔ طیارے کے معاون پائلٹ نے 30 ستمبر کو دوران پرواز مرکزی پائلٹ پر حملہ کرکے جہاز کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کی تھی، تاہم زخمی کپتان اور دیگر عملے کی بروقت کارروائی سے تمام مسافروں کی جانیں محفوظ رہیں اور طیارے کو سعودی عرب میں بحفاظت اتار لیا گیا۔