دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اکتوبر 2026ء) متحدہ عرب امارات میں ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے ایک اہم بات سامنے آئی ہے کہ عملی ڈرائیونگ ٹیسٹ میں 75 فیصد یا اس سے زیادہ نمبر حاصل کرنا بھی کامیابی کی ضمانت نہیں۔ اگر امیدوار دورانِ ٹیسٹ کوئی ایسی غلطی کرتا ہے جس سے اپنی یا دوسرے افراد کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہو تو اسے مجموعی نمبر اچھے ہونے کے باوجود ناکام قرار دیا جاسکتا ہے۔