تیونس میں غیرملکیوں کو نشہ آور اشیاء دے کر لوٹنے کے الزام میں تین لڑکیاں گرفتار
تونس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اکتوبر 2026ء) تیونس کی پولیس نے تین لڑکیوں کو گرفتار کرلیا ہے ،جن پر غیرملکیوں کو نشہ آور اشیا ء دے کر لوٹنے کے الزام ہے۔ تیونسی میڈیا کے مطابق غیر ملکیوں کو ورغلانے، نشہ آور اشیاء دی

تونس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اکتوبر 2026ء) تیونس کی پولیس نے تین لڑکیوں کو گرفتار کرلیا ہے ،جن پر غیرملکیوں کو نشہ آور اشیا ء دے کر لوٹنے کے الزام ہے۔ تیونسی میڈیا کے مطابق غیر ملکیوں کو ورغلانے، نشہ آور اشیاء دینے اور لوٹنے کے شبے میں تین نوجوان خواتین کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ حکام کے مطابق سکیورٹی تحقیقات سے انکشاف ہوا ہے کہ 18 سے 20 سال کی عمر کی تین نوجوان خواتین پر شبہ ہے کہ وہ غیر ملکیوںکو ورغلا کر اپنے ساتھ لے جاتی تھیں، انہیں نشہ آور اشیاء دیتی تھیں اور پھر ان کی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیتی تھیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم خواتین گورنریٹ نابل کے علاقے کوربا میں ایک گھر میں رہائش پذیر تھیں۔ وہ سماجی میل جول کے دوران لوگوں کو ورغلا کر حمامات میں واقع رہائش گاہوں پر لے جاتی تھیں، جہاں مبینہ طور پر وہ ان کی کافی یا دیگر مشروبات میں نشہ آور اشیاء ملا دیتی تھیں،جس کے بعد یہ خواتین ان کا سامان لوٹ لیتی تھیں۔ حکام نے پبلک پراسیکیوشن سے مشاورت کے بعد تینوں نوجوان خواتین کو حراست میں لے لیا ہے، اور مزید تحقیقات کے لئے انہیں حکام کے کسٹڈی میں رکھا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں غیر ملکیوں کو لوٹنے میں کچھ اور افراد کے ملوث ہونے کا امکان ہے ،جس کی تحقیقات جاری ہے ۔حکام نے مزید بتایا کہ شمال مغربی گورنریٹ سے تعلق رکھنے والے ایک فرد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ان خواتین کی سرگرمیوں کا انتظام سنبھالتا تھا اور ان کی نگرانی کرتا تھا۔ سیکیورٹی ادارے ملزم کے بارے میں شہادتیں جمع کرنے کے لئے مزید تحقیقات کررہے ہیں ، تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا یہ معاملہ محض الگ تھلگ واقعات پر مشتمل ہے یا پھر یہ کوئی منظم کارروائی ہے جس میں دیگر فریقین بھی ملوث ہیں۔



