دبئی میں ٹریفک جام سے بڑی راحت، 30 اکتوبر کو ایک اور اہم پل کھولنے کا اعلان، 6 منٹ کا سفر صرف ایک منٹ میں طے ہوگا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اکتوبر 2026ء) متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کیلئے ایک اور اہم منصوبہ تکمیل کے قریب پہنچ گیا ہے۔ دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے اعلان ک

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اکتوبر 2026ء) متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کیلئے ایک اور اہم منصوبہ تکمیل کے قریب پہنچ گیا ہے۔ دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ ورلڈ ٹریڈ سینٹر راؤنڈ اباؤٹ ڈویلپمنٹ منصوبے کا آخری پل جمعہ 30 اکتوبر 2026 کو ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا، جس کے بعد المجالس اسٹریٹ سے سیکنڈ دسمبر اسٹریٹ تک 6 منٹ میں طے ہونے والا سفر صرف ایک منٹ میں مکمل ہوسکے گا۔



