مدینہ منورہ میں دو پاکستانی منشیات فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اکتوبر 2026ء) مسعودی حکام نے مدینہ منورہ میں مقیم دو پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے ،جو منشیات فروخت کرنے میں ملوث ہیں ۔ سعودی اخبار صدی کے مطابق مدینہ ریجن کی پولیس

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اکتوبر 2026ء) مسعودی حکام نے مدینہ منورہ میں مقیم دو پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے ،جو منشیات فروخت کرنے میں ملوث ہیں ۔ سعودی اخبار صدی کے مطابق مدینہ ریجن کی پولیس نے منشیات فروخت کرنے کے الزام دو پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ مزید قانونی کارروائی کے لیے انہیں متعلقہ حکام کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی محکمہ انسداد منشیات نے کل حائل میں مقیم ایک پاکستانی شہری کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا تھا ،جس پر منشیات فروخت کرنے کا الزام ہے ۔ سعودی اخبار السبق کے مطابق جنرل ڈائریکٹوریٹ فار نارکوٹکس کنٹرول نے ریاض کے علاقے سے ایک سعودی شہری اور حائل کے علاقے سے ایک پاکستانی شہری کو گرفتار کیا ہے، دونوں ملزمان منشیات اور غیرقانونی ادویات کی فروخت میں ملوث تھے۔ محکمۃ انسداد منشیات کے مطابق ریاض شہر میں ایک شہری کو 4 کلو گرام چرس کے ساتھ ساتھ نشہ آور گولیاں اور نشہ آور مادہ ایمفیٹامائن فروخت کرنے پر گرفتار کیا گیا،جبکہ پاکستانی شہری کو 1.2 کلو گرام نشہ آور مادہ میتھامفیٹامائن کی فروخت کرنے پر گرفتار کیا گیا۔ جنرل ڈائریکٹوریٹ فار نارکوٹکس کنٹرول نے تصدیق کی کہ دونوں افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔سیکیورٹی حکام نے تمام شہریوں اور رہائشیوں پر زور دیا ہے کہ وہ منشیات کی اسمگلنگ یا تقسیم کی سرگرمیوں سے متعلق کوئی بھی اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں۔ ڈائریکٹوریٹ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ موصول ہونے والی تمام اطلاعات کو مکمل صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔



