راس الخیمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اکتوبر 2026ء) متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں حکام نے تمام عوامی ساحل غیر معینہ مدت کیلئے بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ شہریوں اور سیاحوں کو ساحلی علاقوں کا رخ نہ کرنے اور متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری کردہ حفاظتی ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خلیجی اخبار گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق راس الخیمہ کے محکمہ عوامی خدمات نے پولیس کے جنرل ہیڈکوارٹرز کے تعاون سے تمام عوامی ساحل فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام عوام کی سلامتی یقینی بنانے کیلئے عارضی احتیاطی تدابیر کے تحت اٹھایا گیا ہے۔