World
امریکا ایران کے خلاف ممکنہ حملے کی تیاری کر رہا ہے، امریکی جریدہ
امریکی جریدے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکا ایران کے خلاف ممکنہ حملے کی تیاری کر رہا ہے۔
مصنف Raza Muhammad28K بار پڑھا

امریکی جریدے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکا ایران کے خلاف ممکنہ حملے کی تیاری کر رہا ہے۔
امریکی جریدے کے مطابق امریکا کی مسلح افواج نے طیارہ بردار بحری جہاز جارج واشنگٹن کو ہتھیاروں اور میزائلوں کے ذخیرے کی سپلائی پہنچادی ہے۔
امریکی اخبار کے مطابق بحری جہاز میں ایسے ہتھیار بھی لوڈ کیے جارہے ہیں جو ایران کی زیر زمین ایٹمی تنصیبات اور مضبوط فوجی انفراسٹرکچر کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔



