World
پاکستان کے خوف کی وجہ سے بھارت مقبوضہ کشمیر کو نقصان نہیں پہنچا سکتا، فاروق عبداللہ
مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ و نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللّٰہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خوف کی وجہ سے بھارت مقبوضہ کشمیر کو نقصان نہیں پہنچا سکتا، کشمیریوں کو اپنے حقوق کے لیے متحد ہونا ہوگا۔
مصنف زرمین زہرا33K بار پڑھا

مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ و نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللّٰہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خوف کی وجہ سے بھارت مقبوضہ کشمیر کو نقصان نہیں پہنچا سکتا، کشمیریوں کو اپنے حقوق کے لیے متحد ہونا ہوگا۔
سرینگر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق عبداللّٰہ نے کہا کہ پاکستان ہر موقع پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے، کیا آپ لوگوں کو دلی حکومت سے یہ امید ہے کہ آپ کو انصاف دے گی؟
فاروق عبداللّٰہ نے کہا کہ کشمیری اگر ہمت سے بھارت کا مقابلہ نہیں کریں گے تو مٹ جائیں گے، پاکستان دنیا میں کشمیر کا معاملہ اٹھا رہا ہے، اسی لیے کشمیریوں کی آواز سنی جا رہی ہے۔



