World
استنبول: 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کی ایران کیخلاف فوجی کارروائی کی مخالفت
استنبول میں 8 علاقائی اور یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ کا بند کمرہ اجلاس ہوا ہے جس میں ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی مخالفت اور آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا گیا۔
مصنف Bilawal Soomro27K بار پڑھا

استنبول میں 8 علاقائی اور یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ کا بند کمرہ اجلاس ہوا ہے جس میں ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی مخالفت اور آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا گیا۔
اجلاس میں ترکیہ، مصر، پاکستان، سعودی عرب، برطانیہ، فرانس، جرمنی اور اٹلی کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔
اجلاس کے بعد ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان نے صحافیوں کو بتایا کہ پہلے 4 علاقائی ممالک کا اجلاس ہوا، جس میں ایران پر ممکنہ حملے کے خدشے اور سعودی عرب پر حوثیوں کے حالیہ حملوں پر بات کی گئی۔
پاکستان، ترکیہ، مصر، سعودیہ کا مشرق وسطیٰ کی صورتِحال پر اظہار تشویش، سفارتی کوششوں پر اتفاق 


