World
خفیہ یو ایف او فائلز میں امریکی حساس تنصیب کے اوپر ’سیاہ تکون‘ نما پراسرار شے دیکھے جانے کا انکشاف
پینٹاگون کی خفیہ یو ایف او سے متعلق نئی دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ امریکی حساس تنصیب کے اوپر ’سیاہ تکون‘ نما پُراسرار شے دکھائی دی ہے۔
مصنف Wajiha Naz100K بار پڑھا

پینٹاگون کی خفیہ یو ایف او سے متعلق نئی دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ امریکی حساس تنصیب کے اوپر ’سیاہ تکون‘ نما پُراسرار شے دکھائی دی ہے۔
برطانوی اخبار کے مطابق امریکی محکمۂ دفاع نے گزشتہ روز یو ایف او سے متعلق دستاویزات کا نیا مجموعہ جاری کیا، جس میں مذکورہ واقعے کی تفصیلات بھی سامنے آئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ان دستاویزات میں 2 سینئر فوجی مبصرین کی ایک رپورٹ بھی شامل ہے۔
خفیہ یو ایف او فائلیں جاری، ’ایلینز‘ کی موجودگی پر نئی بحث چھڑ گئی


