امریکی خاتونِ اوّل میلانیا ٹرمپ نے روس اور یوکرین کے درمیان شہر اولیشکی میں جنگ بندی کروانے میں کردار ادا کیا ہے جس کا آغاز 27 اکتوبر سے ہو گا۔
یوکرینی شہر اولیشکی پر روس نے فروری 2022ء میں قبضہ کیا تھا، جنگ سے پہلے شہر کی آبادی 24,000 تھی جبکہ اب تقریباً 2,000 افراد باقی رہ گئے ہیں، ان شہریوں کو خوراک، ادویات اور دیگر بنیادی سہولتوں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
امریکی وائٹ ہاؤس کے مطابق جنگ بندی کے تحت یوکرینی شہر اولیشکی میں انسانی امداد پہنچائی جائے گی اور تقریباً 2,000 شہریوں کو ان کی خواہش کے مطابق روس یا یوکرین منتقل کیا جائے گا، ایک امریکی میڈیا ادارہ بھی امدادی کارروائیوں کی نگرانی کرے گا۔