World
ٍٍٍٍٍٍٍٍٍشہزادہ ولیم شاہی ذمے داریاں سنبھالنے سے قبل کیا بننا چاہتے تھے؟
برطانوی شہزادے ولیم نے انکشاف کیا ہے کہ شاہی ذمے داریاں سنبھالنے سے قبل میں پولیس افسر اور ڈی جے بننے کی خواہش رکھتا تھا، مجھے لگتا ہے کہ میں ڈی جے کے طور پر زیادہ اچھا ثابت نہ ہوتا۔
مصنف Naila Abbas33K بار پڑھا

برطانوی شہزادے ولیم نے انکشاف کیا ہے کہ شاہی ذمے داریاں سنبھالنے سے قبل میں پولیس افسر اور ڈی جے بننے کی خواہش رکھتا تھا، مجھے لگتا ہے کہ میں ڈی جے کے طور پر زیادہ اچھا ثابت نہ ہوتا۔
شہزادہ ولیم نے گزشتہ روز گراہم نورٹن کے پروگرام میں شرکت کے دوران بتایا کہ اگر میں تخت کا وارث نہ ہوتا تو پولیس افسر بننے کا انتخاب کر سکتا تھا کیونکہ میرے خیال میں، میں اس پیشے میں اچھا کام کر سکتا ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ زندگی کے ایک مرحلے پر مجھے ڈی جے بننے کا بھی شوق ہوا لیکن میں اس کام میں زیادہ اچھا نہیں تھا۔
پرنس ولیم کی جانب سے متعدد شاہی افراد سے مفت رہائش کی سہولت واپس لینے کا امکان


