متحدہ عرب امارات میں کئی روز سے پھیلنے والی پراسرار بدبو کا راز کھل گیا، تمام ساحل بند
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اکتوبر 2026ء) متحدہ عرب امارات کے مختلف علاقوں میں گزشتہ کئی روز سے پھیلنے والی پراسرار بدبو کی اصل وجہ سامنے آگئی ہے۔ اماراتی وزارت موسمیاتی تبدیلی و ماحولیات نے تصدیق کی ہے کہ سمند

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اکتوبر 2026ء) متحدہ عرب امارات کے مختلف علاقوں میں گزشتہ کئی روز سے پھیلنے والی پراسرار بدبو کی اصل وجہ سامنے آگئی ہے۔ اماراتی وزارت موسمیاتی تبدیلی و ماحولیات نے تصدیق کی ہے کہ سمندر میں ایک آئل ٹینکر سے تیل کے اخراج کے باعث ام القیوین کے ساحلی علاقے متاثر ہوئے ہیں، جبکہ شارجہ، عجمان اور ام القیوین میں شہریوں کو محسوس ہونے والی تیز بدبو بھی اسی آلودگی کا نتیجہ ہے۔ اماراتی حکام نے احتیاطی تدابیر کے تحت ام القیوین کے تمام ساحل اور ساحلی علاقوں کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے، جبکہ سمندر میں پھیلنے والے تیل کو محدود کرنے اور متاثرہ علاقوں کی صفائی کیلئے ہنگامی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔



