کویت میں سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو لوٹنے والے دو غیرملکیوں کو سات سال قید کی سزا
کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اکتوبر 2026ء) کویت کی عدالت نے دو غیرملکیوں کو سات سال قید کی سزا سنائی ہے ،جو جعلی ویپ سائٹس اور سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو لوٹنے میں ملوث تھے ۔ کویتی میڈیا کے مطابق کریمنل نے

کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اکتوبر 2026ء) کویت کی عدالت نے دو غیرملکیوں کو سات سال قید کی سزا سنائی ہے ،جو جعلی ویپ سائٹس اور سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو لوٹنے میں ملوث تھے ۔ کویتی میڈیا کے مطابق کریمنل نےدو غیر ملکی باشندوں کو سات سال قید کی سزا سنائی ہے،جو جعلی ویپ سائٹس کے ذریعے لوگوں کو دھوکہ دینے اور ان سے پیسے لوٹنے میں ملوث تھے ۔ میڈیا کے مطابق عدالت نے اس دھوکے میں ملوث دو کمپنیوں پر مجموعی طور پر 61,000 کویتی دینار جرمانہ بھی عائد کیاہے۔ کویتی پبلک پراسیکیوشن نے ملزمان پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے ایسی جعلی ویب سائٹس کے صارفین کی رقوم خرد برد کیں، جو ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں اور سرکاری اداروں کا روپ دھارے ہوئے تھیں۔ ملزمان پر یہ الزام بھی تھا کہ انہوں نے بینکنگ جانچ پڑتال سے بچنے کی خاطر دو کمپنیوں کے ساتھ ساتھ مصر میں قائم کرپٹو کرنسی پلیٹ فارمز اور ایپلی کیشنز کے ذریعے ان رقوم کو کسی دوسرے ملک منتقل کیا۔ واضح رہے کہ کویتی حکام نے رواں ہفتے پانچ غیر ملکیوں کو شراب بنانے کے الزام میں گرفتار کرنے کا اعلان کیاتھا ۔ حکام کے مطابق ملزمان نے گھر کو شراب بنانے کی فیکٹری میں تبدیل کیا ہوا تھا ،جس کے اندر سے کثیر مقدار میں شراب برآمد بھی کرلی گئی تھی ۔ کویتی میڈیا کے مطابق کریمنل سیکیورٹی سیکٹر نے پانچ غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ہے، جن میں تین مرد اور دو خواتین شامل ہیں ۔ حکام کےمطابق ملزمان الرحاب کے علاقے میں واقع ایک رہائشی مکان کو مقامی سطح پر شراب تیار کرنے اور اس کی تقسیم کے لیے استعمال کر رہے تھے۔



