World
ریاض کی طرف داغا گیا بیلسٹک میزائل تباہ کر دیا، فوجی اتحاد
سعودی فوجی اتحاد نے کہا ہے کہ یمن کے حوثیوں کی جانب سے سعودی دارالحکومت ریاض کی طرف داغا گیا بیلسٹک میزائل تباہ کر دیا۔
مصنف Adnan Tabish68K بار پڑھا

سعودی فوجی اتحاد نے کہا ہے کہ یمن کے حوثیوں کی جانب سے سعودی دارالحکومت ریاض کی طرف داغا گیا بیلسٹک میزائل تباہ کر دیا۔
فوجی اتحاد کا کہنا ہے کہ مشرقی خطے پر ایک ڈرون بھی تباہ کر دیا۔
علاوہ ازیں ریاض، نجران اور وادی الدواسر میں ممکنہ خطرے کا الرٹ کچھ دیر بعد واپس لے لیا گیا۔
یاد رہے کہ سعودی اتحادی نے کل بھی نجران اور ریاض کی طرف داغے گئے حوثیوں کے دو بیلسٹک میزائل مار گرائے تھے۔



