World
ایران کے خلاف ایک اور آپریشن کیا جاسکتا ہے، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف ایک اور آپریشن کیا جاسکتا ہے۔
مصنف Adnan Tabish51K بار پڑھا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف ایک اور آپریشن کیا جاسکتا ہے۔
فلوریڈا میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کے معاملے کے بعد کیوبا سے بھی نمٹا جائے گا۔
اس سے پہلے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر نے ایک بار پھر اس مؤقف کا اعادہ کیا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف جنگ کا آغاز سابق امریکی صدور کو بہت پہلے کر دینا چاہیے تھا۔



