Sports
انگلینڈ کے فاسٹ بولر برائیڈن کارس کو پولیس نے نائٹ کلب میں حراست میں لے لیا، تحقیقات شروع
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر برائیڈن کارس ڈربی کے ایک نائٹ کلب میں پیش آنے والے واقعے کے بعد پولیس کی جانب سے حراست میں لے لیے گئے، کھلاڑی کو ہتھکڑیوں میں پولیس اسٹیشن لے جایا گیا۔
مصنف Naila Abbas140K بار پڑھا

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر برائیڈن کارس ڈربی کے ایک نائٹ کلب میں پیش آنے والے واقعے کے بعد پولیس کی جانب سے حراست میں لے لیے گئے، کھلاڑی کو ہتھکڑیوں میں پولیس اسٹیشن لے جایا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق برائیڈن کارس کو پولیس اہلکاروں کے ہمراہ ہتھکڑیوں میں نائٹ کلب سے باہر لے جاتے ہوئے دیکھا گیا، کارس کے ساتھ ان کے ڈرہم ٹیم کے ساتھی میتھیو پوٹس بھی موجود تھے۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈربی میں گزشتہ رات پیش آنے والے واقعے سے آگاہ ہیں اور اس معاملے کی تحقیقات جاری ہیں، مزید معلومات دستیاب ہونے پر آگاہ کیا جائے گا۔
انگلیند اور ویلز میں زیرٍ حراست ہلاکتوں کی تعداد دگنی ہوگئی، آئی او پی سی


