Sports
پی سی بی کا 38 مینز کرکٹرز کیلئے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان
پاکستان کرکٹ بورڈ نے 38 مینز کرکٹرز کے لیے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا جو کہ 30 جون 2027ء تک مؤثر ہوں گے۔
مصنف Hassan Shabbar131K بار پڑھا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 38 مینز کرکٹرز کے لیے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا جو کہ 30 جون 2027ء تک مؤثر ہوں گے۔
شان مسعود اور محمد رضوان کسی کیٹیگری میں جگہ نہیں بنا سکے۔
بابر اعظم اور سلمان علی آغا ٹیسٹ اور ون ڈے انٹرنیشنل کیٹیگری میں شامل ہیں جبکہ اذان اویس، محمد عباس، ساجد خان اور سعود شکیل ٹیسٹ کیٹیگری میں شامل ہیں۔
حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد، عرفات منہاس، فخر زمان اور فہیم اشرف ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیٹیگری میں شامل ہیں۔



