بال ٹیمپرنگ سینڈ پیپر اسکینڈل کے معاملے پر آسٹریلوی فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ کپتان پیٹ کمنز کی حمایت میں سامنے آ گئے۔
جوش ہیزل ووڈ نے کہا ہے کہ پیٹ کمنز بہترین لیڈر ہیں اور ٹیم کے تمام کھلاڑی ان کے بارے میں یہی رائے رکھتے ہیں، پیٹ کمنز کو آسٹریلوی ٹیم کی قیادت سے ہٹایا گیا تو اپنے مستقبل پر غور کرنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ پیٹ کمنز کی کپتانی میں گزشتہ 5 سے 6 سال کے دوران ٹیم میں نمایاں بہتری آئی ہے، کپتان نے ٹیم کو اس مقام پر پہنچایا جہاں بال ٹیمپرنگ جیسے واقعے کا دوبارہ امکان نہیں،  پیٹ کمنز کو گزشتہ چند روز سے مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔