ایشیا کپ رائزنگ اسٹار، پاکستان نے یو اے ای کو شکست دیدی
دو حہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2026ء) ایشیا کپ رائزنگ اسٹار میں پاکستان نے یو اے ای کو 61 رنز سے شکست دے دی۔دوحا میں کھیلے گئے ایونٹ کے تیسرے میچ میں یو اے ای کی ٹیم 246 رنز کے تعاقب میں 40.5 ا

دو حہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2026ء) ایشیا کپ رائزنگ اسٹار میں پاکستان نے یو اے ای کو 61 رنز سے شکست دے دی۔دوحا میں کھیلے گئے ایونٹ کے تیسرے میچ میں یو اے ای کی ٹیم 246 رنز کے تعاقب میں 40.5 اوورز میں 184 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔یو اے ای کی جانب سے محمد شہداد 45 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ آفتاب عالم 39، اویس علی شاہ 31، نور اللہ ایوبی 9، ہرپریت سنگھ 7، انش ٹنڈن 3، آریانش شرما 3، جبکہ کپتان باسل حمید، امید شفیع رحمان اور ایتھن ڈی سوزا بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔ ابرار احمد 21 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم اور علی رضا نے 3، 3 جبکہ معاذ صداقت اور سعد مسعود نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل یو اے ای کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی ٹیم 46.4 اوورز میں 245 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔شمائل حسین اور معاذ صداقت بالترتیب 62 اور 53 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان عبدالصمد 39، فرحان یوسف 28، محمد عمران 22، روحیل نظیر 9، سعد مسعود 7، حسن نواز 7، سفیان مقیم 2 اور احمد دانیال 0 کے انفرادی اسکور پر آئوٹ ہوئے۔یو اے ای کی جانب سے باسل حمید نے 4 جبکہ اویس علی شاہ اور ابرار احمد نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد شہداد اور نوراللہ ایوبی نے 1، 1 کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔



